سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام “فتح معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے حوالے سے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں شاندار “افواجِ پاکستان زندہ باد ریلی” نکالی گئی، جس میں ریسکیو 1122 کے اویس سلطان میڈم سیما شیخ رضوان قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان ہماری جان، شان، شوکت اور قومی عظمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل مکار دشمن بھارت کو جو تاریخی جواب دیا گیا تھا اس کے اثرات آج بھی باقی ہیں اور پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خواہ کسی بھی رنگ، نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، وہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وطنِ عزیز کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف قوم اور افواج کا اتحاد ناقابلِ تسخیر ہے اور کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا