سکھر( بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی )سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام “فتح معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے حوالے سے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان کی قیادت میں شاندار “افواجِ پاکستان زندہ باد ریلی” نکالی گئی، جس میں ریسکیو 1122 کے اویس سلطان گروپ وارڈن محمد احمد شیخ میڈم سیما شیخ رضوان قادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان ہماری جان، شان، شوکت اور قومی عظمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل مکار دشمن بھارت کو جو تاریخی جواب دیا گیا تھا اس کے اثرات آج بھی باقی ہیں اور پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے۔پاکستانی عوام خواہ کسی بھی رنگ، نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، وہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وطنِ عزیز کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف قوم اور افواج کا اتحاد ناقابلِ تسخیر ہے اور کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔اس موقع پوسٹ وارڈن شیخ عدنان محمد یاسین قمر لالا عمران محمد یوسف محمد فیاض آصف شیخ محمد علی ارسلان رفیق چوہان اشفاق احمد میتلو و دیگر نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]