نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مہران یونیورسٹی کی طالبہ سوبھ خاصخیلی کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مہران یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف چوکوں، چوراہوں اور بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی، جہاں پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر فقیر غلام نبی مانجھائی، استاد مسعود خاصخیلی، ڈاکٹر مجاہد رستمانی بادل بروہی، امان اللہ سندھی علی بخش لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوبھ خاصخیلی کو انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ریلی اور احتجاج میں طلباء، والدین، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]