29

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس ہارون آباد کے عظمت علی مدنی اور زاہد حسین

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس ہارون آباد کے عظمت علی مدنی اور زاہد حسین انجم نے “فتح معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان ہماری جان، شان، شوکت اور قومی عظمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل مکار دشمن بھارت کو جو تاریخی جواب دیا گیا تھا اس کے اثرات آج بھی باقی ہیں اور پوری دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو تسلیم کرتی ہے۔پاکستانی عوام خواہ کسی بھی رنگ، نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، وہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افواجِ پاکستان اور عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وطنِ عزیز کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کے خلاف قوم اور افواج کا اتحاد ناقابلِ تسخیر ہے اور کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں