ہارون آباد (حافظ ثاقب)ہارون آباد ٹی ایم اے کے جناح ہال میں اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کے زیرِ اہتمام “بنیان المرصوص” کے سلسلہ میں ایک پروقار محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعودفاروق خان فیاض علی رامے عدنان چوہدری راشد سعدی نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم حافظ آصف شہزاد باو ساجد قیصر شاہ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری غلام رسول نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض معروف صحافی و سٹیج سیکرٹری فیاض علی رامے نے سرانجام دیے۔تقریب میں مختلف نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ نعت پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ محفل کے دوران جناح ہال میں روحانی و عقیدت بھرا ماحول دیکھنے میں آیا جبکہ شرکاء نے محفل کو ایمان افروز قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]