19

کوئٹہ صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع صوبائی مجلس عاملہ واراکین ہالیمان کی موجودگی میں پرہجوم پریس

کوئٹہ
صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع صوبائی مجلس عاملہ واراکین ہالیمان کی موجودگی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جمعیت علماءاسلام کے تمام کارکناں 6 مئی کو پورے صوبہ میں تاریخ ساز شٹرڈاؤن اور مظاہرہ کیا جس پر تمام کارکناں کا شکریہ ادا کرتےہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں ۔
آج وزیراعلی بلوچستان ہمارے پاس تشریف لائیں ،
مدارس کی تالہ بندی یاانتظامیہ کی طرف سے مدارس کو ہراساں کرنے پر معافی مانگی ، اور کہاکہ یہ سب کچھ غلط فہمی کےنتیجہ میں ہوا ہے ،
آئندہ مدارس کو تنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا ، اور کہاکہ میرے دورمیں پھر ایسا نہیں ہوگا ،
اور دس دن کی مہلت مانگی کہ دس دن میں مختلف اسٹیک ہولڈرزاوراپنے اتحادیوں سے مشاورت کرکے اسمبلی سے ایکٹ پاس کرواتے ہیں تاکہ مسئلہ ہمشہ کے لیئے حل ہو ،
لہٰذا مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ دس دن احتجاج کو مؤخر کرتےہیں ،
اور انہونے کہا کہ مذاکرات کے ذریعہ ہم وہ ایکٹ صوبہ بلوچستان کی اسمبلی سے پاس کرانا چاہتے ہیں جو 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہواتھا
#digital_media_cell_jui_balochistan ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں