میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے سرکل میلسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ مترو کی زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بعد ازاں آر پی او ملتان ٹبہ سلطانپور پہنچے جہاں انہوں نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو موصول ہونے والی درخواستوں کو میرٹ پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مسائل براہ راست اعلیٰ افسر تک پہنچانے کے موقع کو سراہا۔
آر پی او ملتان نے تھانہ ٹبہ سلطانپور میں ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا بھی معائنہ کیا جبکہ صفائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو خوش اخلاقی اور عوام سے بہتر رویہ اپنانے کی تاکید کی۔
دورے کے دوران عثمان اکرم گوندل نے ٹبہ سلطانپور میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ایک ہی چھت کے نیچے پولیس کی تمام سروسز مہیا کرنا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا