بہاول پور:7 /مئی ( )ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی اور فارمرز کی خوشحالی کے لیے اقدامات روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے 35 ارب روپے کی خطیر ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی ہے جو جدید فارمنگ کے طریقوں اور مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال سے متعلق منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاول پور میں لائیو سٹاک کی بہتری کے سلسلے میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی،سپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈپٹی سیکرٹری(ٹیکنیکل) لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹرسہیل عظمت، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لاہور ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن لاہور ڈاکٹر کنور نعیم، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود ججہ اور ترقی پسند فارمرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر عثمان طاہر نے کہا کہ حکومتِ پنجاب لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے کوشاں ہے،جس کا مقصد فارمرز کی آمدن میں اضافہ اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارمرز کو ویلیو ایڈیشن کی جانب راغب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ دودھ اور گوشت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کر کے زیادہ منافع حاصل کر سکیں اور اس سلسلے میں مکمل تکنیکی رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔مزید برآں، بینک آف پنجاب کے تعاون سے 3 سے 5 فیصد کم شرح سود پر جدید ڈیری و میٹ پروسیسنگ مشینری کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک فارمرز کو جدید فارمنگ طریقوں اور مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کر رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے جدید سلاٹر ہاؤسز، بون لیس گوشت، گریڈنگ اور پراسیسنگ کے نظام کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ ان کا مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل لیول پر الٹراساؤنڈ مشینز، پورٹیبل ایکسرے مشینز، 4 موبائل ڈسپنسریز(لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، علاج معالجہ)اور ماڈرن ویٹرنری ہسپتال کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن) ڈاکٹر کنور نعیم نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹ ایکسپورٹرز اور بیف فارمرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی پالیسیز اور سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں تاکہ میٹ ویلیو چین کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، جس سے پاکستان نہ صرف اپنی پیداوار میں بہتری لا سکتا ہے بلکہ عالمی منڈی میں بھی مؤثر مقام حاصل کر سکتا ہے۔ترقی پسند مویشی پال حضرات نے حکومتِ پنجاب کی ان کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات نہ صرف فارمرز کی خوشحالی بلکہ پنجاب اور پاکستان کی معاشی ترقی کی جانب ایک مضبوط اور روشن قدم شما ر ہوں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]