بہاول نگر ()مارکۂ حق کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی و رکن قومی اسبملی عبدالغفار کالو کاوٹو نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، متعلقہ محکموں کے افسران، نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں “مارکۂ حق” کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں، قومی یکجہتی اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی عبدالغفار کالوکا نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے اور اس پیغام کو ہر سطح تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکمے، تعلیمی ادارے، سماجی و سیاسی پلیٹ فارمز اور عوامی فورمز پر “مارکۂ حق” کے حوالے سے آگاہی مہم کو مؤثر انداز میں چلایا جائے تاکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی اتحاد اور ملکی کامیابیوں کے حوالے سے شعور بیدار ہو۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قومی بیانیے کو مضبوط بنانے اور عوام میں مثبت شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور انداز میں تقریبات، سیمینارز، واکس اور آگاہی پروگرامز منعقد کریں۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی کامیابیوں اور قومی وقار کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا اور عوام خصوصاً نوجوانوں کو ملکی ترقی اور اتحاد کے پیغام سے روشناس کرایا جائے گا۔
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا