بہاول نگر: () ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، فوج کے اعلیٰ افسران، عوامی و سماجی شخصیات، اساتذہ، طلبہ، تاجران، صحافی برادری اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور “معرکۂ حق” کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں پوری قوم کے اتحاد، قربانیوں اور عزم کا نتیجہ ہیں اور نوجوان نسل کو ملکی تاریخ، قومی وقار اور اتحاد کے پیغام سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، قومی ترانہ اور “معرکۂ حق” کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے جنہیں شرکاء نے بھرپور داد دی۔ بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین میں جوش و جذبہ پیدا کردیا جبکہ شرکاء نے قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے اور انہیں قومی اقدار، حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے سے آراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]