میلسی ( بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی گورنمنٹ بوائز گریجوایٹ کالج میلسی اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میلسی میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ بوائز گریجوایٹ کالج میلسی میں تقاریری مقابلہ ہوا جس کی صدارت پرنسپل میاں محمد اطہر نے کی۔ جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میلسی میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل فریحہ ریاض نے کی۔ ان تقریبات میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقاریری مقابلہ اور مضمون نویسی کے مقابلہ میں مقررین اور طلبہ و طالبات نے معرکۂ حق میں کامیابی کی اہمیت، حب الوطنی کے جذبے اور قومی یکجہتی کو اجاگر کیا اور پاک فوج کو شاندارخراجِ تحسین پیش کیا
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا
معرکۂ حق میں کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔ پاکستان نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور قومی شعور کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو ملکی تاریخ اور اقدار سے روشناس کرایا جا سکے۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پرنسپل فریحہ ریاض نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے، اس لیے انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طلبہ و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا