18

شورکوٹ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے موضع شورکوٹ جنوبی و شمالی کے پٹواری کو مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا

شورکوٹ میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے موضع شورکوٹ جنوبی و شمالی کے پٹواری کو مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 15/26 درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی تسلیم خان ہیں جنہوں نے موضع موج دین کاٹھیہ کے ریکارڈ میں مبینہ خوردبرد اور ردوبدل کی شکایت درج کروائی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد الزامات کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ پٹواری کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ریکارڈ کا فرانزک اور محکمانہ جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں