6

ایف جی ای آئی واہ کینٹ ریجن ایف جی ای آئی کا مطبوعہ مجلہ “انکسپائر” منظر عام پر آ گیا

ایف جی ای آئی واہ کینٹ ریجن ایف جی ای آئی کا مطبوعہ مجلہ “انکسپائر” منظر عام پر آ گیا
رسالےکے سرپرست ریجنل ڈائریکٹر واہ کینٹ کرنل عبدالولی ہیں جب کہ چیف ایڈیٹر لیفٹیننٹ کرنل رفعت نواز ہیں
واہ کینٹ
ایف جی ای آئی واہ کینٹ ریجن کا سالانہ مجلہ “انکسپائر” طباعت آشنا ہو چکا ہے جس کے سرپرست ریجنل ڈائریکٹر واہ کینٹ کرنل عبدالولی ہیں جب کہ چیف ایڈیٹر لیفٹیننٹ کرنل رفعت نواز ہیں۔ شعبہ اردو کے ایڈیٹرز میں ایف جی ڈی سی کامرہ کے پرنسپل معروف شاعر اور کالم نگار ڈاکٹر اسد مصطفیٰ اور ایف جی ڈگری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر معروف شاعر ہاشم علی ہدم شامل ہیں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا نے اس کی اشاعت میں بھرپور کردار ادا کیا
شمارے کے آغاز میں ڈی جی ایف جی آئی میجر جنرل ارشد محمود اور ریجنل ڈائریکٹر واہ کینٹ کرنل عبدالولی کا پیغام درج کیا گیا ہے۔ جب کہ انگریزی حصے کے آغاز میں کرنل عبدالولی کا انٹرویو ہے جس میں انھوں نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بطور ریجنل ڈائریکٹر واہ اپنے عزائم اور اپنی کارکردگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
واہ ریجنل میگزین کے پہلے دو شمارے “ارمغان” کے نام سے شائع ہوئے تھے مگر اس شمارے میں نام تبدیل کر کے “انکسپائر” رکھا گیا ہے جو اپنے منفرد تلفظ کے ساتھ ساتھ گہری معنویت کا بھی حامل ہے۔اس سے قبل واہ کینٹ سے گندھارا نام کے رسائل شائع ہوتے رہے جس کے مدیر سکالر پاکستان چیئر قزاقستان پروفیسر ڈاکٹر رؤف امیر ہوا کرتے تھے
انکسپائر میں ڈاکٹر اسد مصطفی کا تحریر کردہ ترانہ، معرکہ بنیان المرصوص کے حوالے سے لیفٹیننٹ کرنل رفعت نواز کا معرکہ آرا مضمون بھی شامل ہے۔ اردو اور انگریزی شعبہ جات کے دیگر مضمون نگاروں میں جی ایس او ٹو میجر نثار احمد، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان ، سکولوں کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں۔
میگزین کی تصاویر گیلری بہت مختلف تقاریب اور اہم مواقع کی تصاویر پر مشتمل ہے جس میں یومِ دفاع، یومِ کشمیر، یومِ آزادی، ڈائریکٹر جنرل کے دورے، ریجنل ڈائریکٹر کے دورے، کتابوں کی تقسیم، شخصیت سازی، ہفتہ شجرکاری مہم، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں کی گئی تقریب اور دیگر مواقع کی تصاویر شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں