5

میانوالی(اللہ نوازخان) عیسی خیل کے نواحی علاقےونجاری میں المعیزپٹرول پمپ کے بالکل نزدیک سمیع اللہ ملاخیل کی گاڑی(کیری ڈبہ) آگ سے جل کر

میانوالی(اللہ نوازخان) عیسی خیل کے نواحی علاقےونجاری میں المعیزپٹرول پمپ کے بالکل نزدیک سمیع اللہ ملاخیل کی گاڑی(کیری ڈبہ) آگ سے جل کر راکھ۔اندازہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔
تفصیلات کے مطابق عیسےخیل کے نواحی علاقہ ونجاری میں سات مئی بروز جمعرات،دن دو بجے ونجاری۔ کمرمشانی روڈ پر المعیز پٹرول پمپ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔سمیع اللہ ملاخیل کی گاڑی(کیری ڈبہ) کو اچانک آگ لگ گئی۔اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔پٹرول پمپ کے ملازمین سمیت گاڑی کے مالک اور دیگر لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی،لیکن اگ اتنی خوفناک تھی کہ بجھائی نہ جا سکی۔پانی،جھاڑیوں اور مٹی وغیرہ سےآگ بجھانے کی بے حد کوشش کی گئی،لیکن آگ کی شدت اتنی تھی کہ تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔کچھ ہی دیر میں آگ کے شعلوں نے گاڑی کو مکمل طور پر جلاکرراکھ کر ڈالا۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو1122 کو بھی مطلع کیا گیا،لیکن جب ریسکیو کی گاڑیاں پہنچیں تو آگ مکمل طور پر گاڑی کو جلا چکی تھی۔گاڑی کی قیمت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا لیکن گاڑی کی قیمت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد عوام الناس میں تشویش پائی گئی اور انہوں نے پرانے الیکٹریکل سسٹم والی گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے احتیاط کی تلقین کی ہے۔پولیس نے بھی موقع کامعائنہ کیا۔اس طرح بڑے جانی اور مالی نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں میں الیکٹریکل معائنہ وقتا فوقتا کرانا چاہیے،تاکہ ایسے بڑے نقصانات سے بچاجا سکے۔اللہ تعالی تمام لوگوں کو ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں