*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑا ڈاکٹر محمد واجد نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول میں منعقدہ سیمینار کی شرکا سے خطاب کرتے
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑا ڈاکٹر محمد واجد نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول میں منعقدہ سیمینار کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں سیاحت معیشت کا اہم ترین ستون ہے اور سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، جن ممالک میں سیاحت کلیدی حیثیت رکھتی ہے وہاں امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر بہترین اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں خصوصی کاوشیں کرنا ہوں گی، سیمینار میں ڈپٹی سیکرٹری پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد رفیق میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او اوکاڑا رانا جاوید آسی، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رانا عابد حسین سمیت سکول پرنسپل، اساتذہ و دیگر شرکا بھی موجود تھے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب محمد رفیق نے سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ صحافت کی ترقی کی کے لیے بھرپور اقدامات کی خواہاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مقامی سطح پر سیاحتی مقامات کی بحالی اور تزین و آرائش کی جانب توجہ مرکوز کر رکھی ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑا ڈاکٹر محمد واجد نے جرمنی اور پولینڈ کے وزٹ کے دوران سیاحتی مشاہدوں بارے بتایا اور سکول کے طالب علموں نے ملک کی ترقی کے لیے سیاحت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی۔