October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) ریپرمیں رنگ برنگے پاپڑ کھلازہر ہیں ہمارے معاشرے میں بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ریپرمیں رنگ برنگے پاپڑ بظاہر بےضرر دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں کھلا زہرثابت ہورہے ہیں یہ پاپڑمارکیٹ میں

20240924_054201

میلسی (بیو رو چیف ) ریپرمیں رنگ برنگے پاپڑ کھلازہر ہیں ہمارے معاشرے میں بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ریپرمیں رنگ برنگے پاپڑ بظاہر بےضرر دکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں کھلا زہرثابت ہورہے ہیں یہ پاپڑمارکیٹ میں عام دستیاب ہیں لیکن ان کے اندرچھپے خطرناک کیمیکلز سے والدین ناواقف ہیں یہ پاپڑ مختلف مصنوعی رنگوں اور کیمیکلز سے بھرے ہوتے ہیں جو بچوں کی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں کچھ خطرناک کیمیکلز اور ان کے نقصانات یہ ہیں 1ٹارٹرازین یہ زرد رنگ دینے والا کیمیکل ہے جو عام طورپرپاپڑمیں استعمال ہوتاہےٹارٹرازین کے استعمال سے بچوں میں الرجی ،دمہ،اور رویوں میں تبدیلی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں 2مونوسوڈیم گلوٹامیٹ یہ ایک ذائقہ بڑھانے والا کیمیکلز ہےجواکثرپاپڑمیں استعمال ہوتاہےیہ بچوں میں سردرد،متلی اور اعصابی مسائل پیداکرسکتاہےجبکہ کے مسلسل استعمال سے بچوں کی نشوونما پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں 3بینزوئک ایسڈ یہ پاپڑکومحفوظ کرنے والا کیمیکل ہے تاکہ پاپڑ کی سیلف لائف بڑھ جائے بینزوئک ایسڈ بچوں کی صحت پرمضراثرات ڈال سکتاہے جس سے جگراورگردوکے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں 4پوٹاشیم برومیٹ یہ کیمیکل پاپڑ کی پیکنگ کے اندرکرسپنیس پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے یہ ایک کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل سمجھا جاتاہے اور دنیاکے کئی ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی عائد ہے مگر پھر بھی بعض جگہوں پریہ پاپڑوں میں شامل ہوتاہے یہ کیمیکل باظاہر معمولی دیکھائی دیتے ہیں لیکن طول عرصے تک استعمال سے بچوں میں مختلف بیماریوں اور نفسیاتی مسائل کاخطرہ بڑھ جاتاہے حکومت وقت اورانکے خلاف کارروائی کرنے والے محکموں کو چاہئے کہ ان پاپڑوں پر پابندی عائد کرائیں