August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عقیقہ سے متعلق اسوۃ حسنہ* ہفتہ 28 ستمبر 2024 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20240923_043822
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عقیقہ سے متعلق اسوۃ حسنہ*

ہفتہ 28 ستمبر 2024
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی صحیح روایت سے ثابت ہے کہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے” نیز آپ نے فرمایا ” ہر بچہ کے ذمہ اس کے عقیقہ کی قربانی ہے لہذا چاہیۓ کہ ساتویں دن اسکی طرف سے قربانی کی جاۓ، اس کا سر منڈوایا جاۓ اور اس کا نام رکھا جاۓ”۔

حدیث شریف میں ہے کہ ” ہر لڑکا عقیقہ کا مرہون ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس بچے کا عقیقہ نہ ہو، اسے والدین کی شفاعت سے روک دیا جاۓ گا ظاہری معنی یہ ہے کہ بچہ اپنی ذات سے متعلق مرہون ہو گا وہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالی عنہما کے عقیقہ کے موقع پر فرمایا کہ دائی کے گھر میں ایک ٹانگ بھیج دو اور خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور کوئی ہڈی نہ توڑو۔

میمونی کہتے ہیں کہ ہم نے آپس میں مباحثہ کیا کہ کتنے دن کے بعد بچہ کا نام رکھا جاۓ تو اس پر ابو عبداللہ نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ تیسرے دن نام رکھا جاۓ لیکن حضرت سمرہ کا قول ہے کہ ساتویں دن نام رکھنا چاہیۓ۔
(حوالہ زاد المعاد از علامہ ابن قیم رحمہ اللہ)

نبی کریم صلعم نے فرمایا کہ ہر بچہ اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہے، ساتویں دن اس کی طرف سے عقیقہ (ذبح) کیا جائے، بچے کا سر منڈوایا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔

بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کی جاۓ اگر گنجائش نہ ہو تو عقیقہ بعد میں بھی کیاجا سکتا ہے کیونکہ بعض لوگ شروع میں غریب ہوتے ہیں بعد میں امیر ہوجاتے ہیں ایسے لوگ اپنے بچوں کی گروی اس وقت ختم کریں جب انہیں سہولت ہو لیکن جسے اللہ نے بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کی گنجائش دی ہے اس کے لئے افضل یہی ہے کہ وہ ساتویں دن عقیقہ کرے کیونکہ اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کیا تو بعد میں یہ عقیقہ نہیں بلکہ صدقہ شمار ہو گا۔

*درود شریف*

ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

*الدعاء*
*ٹریلین ٹریلین درود و سلام ہو حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے اہل بیت اور اہل و عیال پر اور ان گنت رحمتیں و فوز عظیم ہو امت محمدی پر*

یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت پر من و عن عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، پاک طیب رزق اور ان اعمال کا سوال کرتا ہوں جو تیرے ہاں مقبول ہوں۔

یا اللہ تعالی میں تجھ سے ان نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر قسم کی بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔

اے میرے رب میرے بدن کو عافیت دے، میری سماعت کو عافیت دے۔
میری بصارت کو عافیت دے، میری زبان کو عافیت دے۔ میرے دل کو عافیت دے۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0