ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کی قریبی آبادی بسم اللہ کالونی سے متصل محلہ ( نیواں حاطہ ) کے مکین تقریبا ڈیڑھ ماہ سے انتہائی الودہ ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کی قریبی آبادی بسم اللہ کالونی سے متصل محلہ ( نیواں حاطہ ) کے مکین تقریبا ڈیڑھ ماہ سے انتہائی الودہ ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں گلیوں ،سڑکوں ،بازاروں میں جگہ جگہ بارشوں اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے امدو رفت میں دقت خصوصا اسکول کے بچوں اور نمازیوں کو بے دشواری کا سامنا ہے
یہ باتیں حاجی اکرم رحمانی، اصف رحمانی و دیگر اہل علاقہ نے میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کیں
انکا مزیدکہناتھاکہ گندے پانی کے جوہڑوں کی وجہ سے مچھر اور مکھی کی افزائش بڑھ رہی ہے اور مہلک بیماریاں پھیلنے کے خطرات لاحق ہیں حاجی اکرم رحمانی نے کہاکہ ہم نے کئی مرتبہ بلدیہ کمیٹی افسران و عملہ سے گزارشات کی ہیں مگر انکے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی وہ کہتے ہیں ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے
انہوں نے کہاکہ ہم ایک مرتبہ پھر اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد ،محکمہ ہیلتھ اور خصوصا وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم پر اور ہماررے بچوں پر ترس کریں کیوں کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں ہمارے اس مسلہ کے فوری حل کے احکامات صادر فرماکر ہماری زندگیوں کو محفوظ بنایاجائے