7

ٹھٹھہ ۔ رپوٹ عبدالعزیز شیخ پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ کے چیٸرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی کے جانب افواج پاکستان کے حق میں

ٹھٹھہ ۔
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ کے چیٸرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی کے جانب افواج پاکستان کے حق میں
معرکہ حق کو مکمل ہونے پر جشن ریلی نکالی پاک فوج اور عوام کو مبارک با د پیش کی۔

پاکستان زندہ موومنٹ ٹھٹھہ کے چیٸرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی کے جانب سے معرکہ حق کو سال مکمل ہونے کی خوشی میں ریلی نکالی , ریلی کی رہنماٸی سید الطاف حسین شاہ شیرازی , زہرہ جاکھرو, التمش شاہ سید امیر شاہ , اظہر بروہی, عبدالمنان پٹھان , شام لال۔ خالد حسین پٹھان ۔سمیت دیگر کر رہے تھے ۔
اس موقعے پر شرکاٸو نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی , خود مختیاری سرحدوں کی حفاظت کے لے ہمیشہ اھم کردار ادا کیا ہے۔
قوم اپنی بھادر فوج کے ساتھہ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ جشن معرکہ حق کا مقصد ہے کہ دشمن ملک کو یہ پیغام ہے کہ قوم اپنی فوج کے ساتھہ ہے اور مکمل یکجھتی کا اظہار کرتی ہے ,
سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری طرف سے پاک فوج اور ان سے مسلک تمام اداروں کو معرکہ حق کا سال مکمل ہونے کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
ہماری پاک فوج کے سپاہی ملک اور قوم کی حفاظت کے لے اپنی جانوں کہ نظرانے پیش کرتے ہیں اور شہید ہو کر امر ہوجاتے ہیں ,
معرکہ حق میں افواج پاکستان کے سپاہیوں نے دشمن ملک بھارت کو ایسا جواب دیا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی
بھارت کے بچے بچے کو پتا ہے کہ افواج پاکستان نے کیا جواب دیا کیونکہ افواج پاکستان کے ساتھہ پاکستانی قوم شانہ بہ شانہ کھڑی ہے
میری طرف سے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں