6

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ فلٹر پلانٹ گھارو سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین حاجی مراد

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

فلٹر پلانٹ گھارو سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین حاجی مراد بروہی کا تیجہ اُن کی رہائش گاہ، گاؤں حاجی مراد بروہی میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تیجے میں سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اکبر دلواڻي، تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والے سماجی رہنما محمد علی خٹک سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مرحوم حاجی مراد بروہی 1982ء کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے دور میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوامی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی۔ وہ ایک غریب پرور، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔
اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد حسن بروہی سمیت دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں