7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 14 ملزمان گرفتار،

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 14 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کی لعنت کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان احکامات کی روشنی میں پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ضلع کے مختلف تھانہ جات بشمول اے سیکشن، بی سیکشن، ایئر پورٹ، تعلقہ نوابشاہ، جام داتار، سٹھ میل، سکرنڈ اور باندھی کے ایس ایچ اوزنے اپنی ٹیموں کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہےگرفتار ملزمان میں سلمان شیخ، شہزاد شیخ، عامر مسیح، نور نبی بروہی، عبدالمنان جمالی، رضا وحید ملک، محمد بلال عرف ملاں طالبان راجپوت، آصف علی جمالی، شمس الدین رند، جاوید علی رند، شمن علی شاہ، شیوا اوڈ، قمر بروہی، اور عبدالکریم سیٹھار شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مندرجہ ذیل ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔
*مضرِ صحت زیڈ ایکس (Z-21) مین پڑی سپاری، چرس، بھاری مقدار میں بھنگ برآمد۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں