نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کا دوڑ شہر کا تفصیلی دورہ، شہر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مورو روڈ، شاہی بازار، ایریگیشن کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی، شہری سہولیات اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن انتظامیہ نے پبلک ریلوے پارک کا بھی دورہ کیا، جہاں اس وقت مٹی کی بھرائی اور تیاری کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا اور دفاتر کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دوڑ محمد ذاکر کاکڑ، ٹاؤن آفیسر لائق حسین زرداری ، انجینئرنگ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آصف فرحان خانزادہ، راجہ حسین ڈیٹھو، غلام حسین دیناری اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین وسیم افضل راجپوت نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی مہم اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے شہر کی بہتری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوڑ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور شہری سہولیات کو دیکھ کر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا
300 یونٹ فری بجلی کے دعوے کرنے والے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ کیوں۔محمد فائق شاہ
ڈاکٹر پروفیسر پونم گوندل دنیاےء اردو ادب کی قابل ترین افسانہ نگار شاعرہ اردو ادب کا روشن چراغ مہتاب درخشاں و اردو ادب کی ترجمان
ڈاکٹر پونم گوندل صاحبہ کی تمام افسانے تحریر اقتباسات فکر کے حامل ہے معاشرتی نظام کے پہلو کو
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ٹرانسفارمر کی چنگاریوں سے آگ لگنے کا واقعہ مریم روڈ پر ٹرانسفارمر
ٹھٹھہ ۔ رپوٹ عبدالعزیز شیخ پاکستان زندہ باد موومنٹ ٹھٹھہ کے چیٸرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی کے جانب افواج پاکستان کے حق میں