6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس خوشاب میں انسداد روڈ ایکسیڈنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو، ڈی ایس پی ٹریفک ضلع خوشاب سید قمر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب صاحبہ نے کہا اے روز خوشاب میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ بہت خطرناک صورتحال ہے ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس مل کر کوئی ایسا لائحہ عمل بنائیں جس سے روڈ حادثات میں کمی واقع ہو تیز رفتار موٹر سائیکل گاڑیوں اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندرال چوک سے سبزی منڈی تک روڈز پر جو ورکشاپس کے سامنے گاڑیاں پارک ہوتی ہیں نہ صرف ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی جائے بلکہ ورکشاپس کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنی ورکشاپس کے سامنے گاڑیوں کو پارک کرواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں