6

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں عیدالاضحٰی کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،سی ای او ایم سی خوشاب سُندس رابیل،ڈسٹرکٹ انچارج سُتھرا پنجاب صائم وارث، ایم ڈی محکمہ واسا خوشاب عمران علی باجوہ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 علی حُسین،سول ڈیفنس ،محکمہ لائیو سٹاک ،وائلڈ لائف ،محکمہ پولیس کے افسران ،ٹریفک پولیس ،پٹرولنگ ،محکمہ سوئی گیس این ٹی سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو اے ڈی سی جی غزالہ کنول ،ایم ڈی واسا ڈسٹرکٹ انچارج،لائیوسٹاک ،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122،سوئی گیس ،پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس اور یگر محکموں کے افسران نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرعیدالاضحیٰ پلان اور تیاریوں کے حوالے بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹ میں لائے جانے والے مویشیوں اور جانوروں پر سپرے کرایا جائے۔ علاوہ ازیں کیٹل مارکیٹ آنے والے بیوپاریوں کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں اور کیٹل مارکیٹ میں ٹینٹ، واش روم ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ واسا،ایم سی ،سُتھراپنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرمساجد،عیدگاہوں ،پارکوں ،پبلک مقامات اڈوں ،بازاروں ،چوک چوراہوں ،گلی محلوں ودیگرایریازمیں صفائی انتظامات ،سیوریج،نکاسی آب کے بہترین اور عملی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ عیدالاضحیٰ کے ایام میں واٹر سپلائی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز عیدالاضحیٰ کے موقع پر الائشوں کو فوری طورپر شہر سے باہر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مؤثر بندوبست کیا جائے تاکہ شہر ی ایریاز کو گندگی و غلاظت سے بچا کر شہریوں کو صاف سُتھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کیا جاسکے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پولیس افسران ،سوئی گیس ،این ٹی سی،ریسکیو اور ہیلتھ سمیت تمام محکموں محکموں کے افسران کو اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سر انجام دینے کے احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حُسین لابرنے سیکیورٹی برانچ و متعلقہ محکموں کے افسران کو کہا کہ کسی مشکوک سر گرمی یا انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کاورائی کی جائے۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ادارے فوری ریسپانس دیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم اور تمام ہیلپ لائن24 گھنٹے سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔ڈی سی نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران مسجدوں عیدگاہوں ، مزارت کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزٹ کرکے عملی اقدامات کریں۔ ڈی پی او خوشاب نے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر حتمی مراحل میں ہے جوعیدالاضحیٰ کے موقع پراپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ڈی سی خوشاب اور ڈی پی اوخوشاب نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرضلعی انتظامیہ خوشاب ہر ضروری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں