17

بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو میں واپڈا کی ایل ٹی لائنیں اور بجلی کے

بیو رو چیف و ہا ڑ ی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو میں واپڈا کی ایل ٹی لائنیں اور بجلی کے پول عرصہ دراز سے تبدیل نہ کیے جانے کے باعث انتہائی خستہ حالی کا شکار

تفصیل کے مطابق تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو میں واپڈا کی ایل ٹی لائنیں اور بجلی کے پول عرصہ دراز سے تبدیل نہ کیے جانے کے باعث انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ بوسیدہ تاریں جگہ جگہ سے لٹک رہی ہیں جبکہ متعدد بجلی کے پول کمزور اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
مقامی شہریوں کے مطابق کئی سال گزر جانے کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے نہ تو تاروں کی تبدیلی کی گئی اور نہ ہی خراب پولز کی مرمت یا نئے پول نصب کیے گئے۔ خصوصاً بارش، آندھی اور خراب موسم کے دوران شارٹ سرکٹ، تاریں ٹوٹنے اور بجلی بندش جیسے مسائل معمول بن چکے ہیں، جس کے باعث نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ خستہ حال ایل ٹی لائنیں بچوں، بزرگوں اور مویشیوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔ کئی مقامات پر تاریں زمین کے انتہائی قریب آ چکی ہیں، جس سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔
شہریوں نے چیف ایگزیکٹو واپڈا، ایکسیئن میلسی اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موضع دھلو میں بوسیدہ تاروں اور ناقص پولز کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور عوام کو محفوظ اور بہتر بجلی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں