54

معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل — خانزادہ راجپوت برادری کی جانب سے پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین

معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل — خانزادہ راجپوت برادری کی جانب سے پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خانزادہ راجپوت برادری کی جانب سے پاک فوج، سیکیورٹی اداروں اور وطن کے محافظوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر برادری کے معززین، نوجوانوں اور مختلف سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کی ہے۔ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا، ترقی اور امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے جوش و خروش کے ساتھ “فیلڈ مارشل زندہ باد”“پاک فوج پائندہ باد”“پاکستان زندہ باد”کےنعرے لگائے:
تقریب میں موجود نوجوانوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہماری عزت، وقار اور طاقت کی علامت ہیں، اور پوری قوم اپنی فوج پر فخر کرتی ہے۔ شرکاء نے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

آخر میں خانزادہ راجپوت برادری کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں