5

سکھر(بیورو رپورٹ) ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن نثار احمد صدیقی کا عام اجلاس، ترقیاتی امور پر غور،

سکھر(بیورو رپورٹ) ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن نثار احمد صدیقی کا عام اجلاس، ترقیاتی امور پر غور، تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن نثار احمد صدیقی کا عام اجلاس ٹاﺅن چیئرمین طارق حسین چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹاﺅن وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ سمیت اراکین ٹاﺅن و افسران ، اسٹاف و مختلف ڈپارٹمنٹ کے عملے سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف ایجنڈا نکات پر کونسل ممبران نے اظہارِ خیال کیا،اجلاس میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس، ترقیاتی اسکیموں اور شہری مسائل سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا، کونسل اراکین نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور عوامی شکایات سے متعلق تجاویز پیش کرتے ہوئے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر طارق حسین چوہان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے باہمی مشاورت سے ٹاو¿ن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور تاﺅن میں مال پڑی کی نیلامی کے حوالے سے جلد اشتہار جاری کیا جائیگا ۔،اجلاس کے دوران مختلف قراردادوں کی منظوری بھی دی گئی جبکہ آئندہ ترقیاتی منصوبوں اور بلدیاتی امور کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں