نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کا دوڑ کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مختیارکار آفس میں ریونیو ریکارڈ چیک کیاڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ایس آئی ای ایچ ایس کی جانب سے لگائے گئے ٹھنڈے پانی کے اسٹال اور میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے دوڑ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں، نالوں، سرکاری عمارتوں اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام معیاری انداز میں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت، ٹاؤن آفیسر محمد لائق زرداری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی مختیارکار آفس دوڑ پہنچے جہاں انہوں نے ریونیو ریکارڈ، زمینوں کی انٹری، فردات اور دیگر سرکاری دستاویزات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دفتر کی کارکردگی کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ روینیو سے متعلق تمام ریکارڈ کو اپڈیٹ اور محفوظ رکھا جائے جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائےانہوں نے مزید ہدایت کی کہ ری رائٹ ریکارڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر کاکڑ، اسٹاف آفیسر زبیر احمد ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ایس آئی ای ایچ ایس کی ڈسٹرکٹ منیجر اقصیٰ جمالی کی جانب سے نواب شاہ میں لگائے گئے ٹھنڈے پانی کے اسٹال اور میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اور کہا کہ گرمی پد کو نظر میں رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام میونسپل اور ٹاون انتظامیہ کو ٹھنڈے پانی کے اسٹال قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]