خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ’’ماہانہ کرائم میٹنگ” کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خوشاب، ڈی ایس پی لیگل خوشاب ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، اور ایس ایچ اوز ، نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران کرائم کی بیخ کنی اور جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ریکوری اور سزایابی کی شرح کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈی پی او کی طرف سے ہدایت کی گئ کہ منظم و متحرک گینگز ہائے، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،۔ایف آئی آر کے بروقت اندارج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بناجا ئے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا موثر ازالہ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے۔ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ تھانہ آنے والے ہر شہری کے ساتھ حُسن اخلاق سے پیش آئیں اور بر وقت شہریوں کے مسائل کو حل کریں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]