واہ کینٹ
ہمارا مقصد صرف علاج نہیں بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت ہے ؛ڈاکٹر شاہد نواز ملک
الملک ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس میں فری آئی کیمپ کا انعقاد
عوام الناس کی سہولت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت الملک ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس میں ایک عظیم الشان تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا اس کیمپ کا مقصد علاقے کے مستحق اور ضرورت مند مریضوں کو آنکھوں کے بہترین علاج کی سہولیات بالکل مفت فراہم کرنا ہے۔
ملک کے مایہ ناز آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ایم ذاہد اور تجربہ کار ڈاکٹر شاہد نواز ملک کے زیر نگرانی آنکھوں کے تمام امراض کا بغیر فیس کے تفصیلی چیک اپ کیا گیا مریضوں کے لیے آپریشن اور قیمتی ادویات کا بندوبست کیا گیا
سفید موتیا کے آپریشن اور دیگر سرجیکل سہولیات کے لیے بھی سہولیات مہیا کی گئیں
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر الملک ہسپتال ڈاکٹر شاہد نواز ملک نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف علاج نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ شاہراہِ قراقرم اور گردونواح کے علاقوں میں آنکھوں کے امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ جو مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے، وہ بھی جدید ترین طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ الملک ہسپتال میں ہم مریضوں کے لیے ‘سہولت ہی سہولت’ کے ویژن پر کاربند ہیں اور ان شاء اللہ یہ مشن جاری رہے گا
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے اور عوام نے اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نظم و ضبط کے ساتھ تمام مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی گئیں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کا دوڑ کے مختلف
سکھر(رپورٹ یارمحمد سومرو)موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی دریا سندھ کے کنارے آباد شہر کے مکین بھی
سکر: پاڪستان ميڊيڪل ايسوسيئيشن جي نون عهدديدارن جي حلف برداري تقريب پهرين مئي تي ٿيندي
سکھر: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری یکم مئی کو ہوگی
سکھر: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری یکم مئی کو ہوگی