13

حکومت عمران خان کے بہتر علاج معالجے کیلئے اہم اقدامات کریں۔خورشید جہاں

حکومت عمران خان کے بہتر علاج معالجے کیلئے اہم اقدامات کریں۔خورشید جہاں

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی قابل مذمت ہے۔صدر خواتین ونگ این اے چھیالیس کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ این اے 46 کی صدر خورشید جہاں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے بہتر علاج و معالجے کیلئے اہم اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے ملک و قوم کی سلامتی اور بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور عوامی مینڈیٹ والا وزیر اعظم ہی مشکل اور درست فیصلے لے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے صرف باتیں نہیں عمل کی ضرورت ہے تا کہ عمران خان رہا ہو سکے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ این اے 46 کی صدر خورشید جہاں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بانی عمران خان کا فیملی کے ساتھ ملنا قانونی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی ملاقات کے ساتھ ساتھ انکی رہائی چاہیے کیونکہ وہ عالم اسلام اور پاکستان کا عظیم لیڈر ہے اور پورا پاکستان عمران خان کی رہائی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خوار و ذلیل کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محمود ہے لیکن عوام کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام چاہیے تا کہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں