سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی میں سیپکو کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی میٹرز کی مبینہ چوری اور ادارے میں کرپشن کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ مظاہرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں متعدد گھروں اور مساجد سے بجلی میٹرز غائب ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس سے علاقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ سیف اللہ عباسی کے دو میٹر تقریباً چار ماہ قبل چوری ہوئے، جبکہ محمد انور قریشی کے دو میٹر دو سے تین ماہ قبل غائب کیے گئے۔ اسی طرح شبیر آخوند کے دو میٹر بھی اسی عرصے کے دوران مبینہ طور پر چوری ہوئے، جبکہ کریمی مسجد کا بجلی میٹر بھی غائب ہونے کی اطلاع ہے۔ شہریوں کے مطابق ان واقعات نے نہ صرف انہیں مالی نقصان پہنچایا بلکہ سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
دوسری جانب ایک غیر سرکاری سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روہڑی شہر کے رہنے والے۔ روہڑی سب ڈویژن میں تعینات بعض سیپکو ملازمین طویل عرصے سے اسی شہر میں خدمات انجام دیتے ہوئے کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ عرفان قاضی نے مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے بھینسوں کا باڑا اور مہنگی گاڑیاں حاصل کی ہیں۔اسی طرح باقر شاہ پر بھی بجلی چوری اور کنڈا کنیکشن کے لیے مبینہ طور پر پرائیویٹ لائنیں لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جن کے ذریعے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کروائی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق باقر شاہ کو ماضی میں کرپشن کے الزامات پر ضلع بدر بھی کیا گیا تھا، تاہم مبینہ طور پر لین دین کے بعد انہیں دوبارہ روہڑی سب ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔احتجاج کرنے والے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث عناصر کے خلاف شفاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ صارفین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان سینئر صحافی اور ٹنڈو جام پریس کلب کے جنرل سیکریٹری گلزار سرگانی کے خلاف منشیات مافیا کی
حماس کے ہتھیاراور غزہ کا مستقبل تحریر:اللہ نواز خان
ہارون آباد: تھانہ فقیر والی پولیس کی کاروائی
لاہور قوم قریش نے ہمیشہ مثبت اور مثالی کردار ادا کیا تعمیر پاکستان میں تحریک پاکستان کے دوران ہمارے اکابرین نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل