سکھر(بیورورپورٹ)معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن فتح کی پروقار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جہاں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی سکھرکے رہنما و یونین کمیٹی 4ٹاو¿ن جئے شاہ کے چیئرمین ،سماجی شخصیت حاجی محمد یاسین آرائیں نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا اپنے پیغامات میں پاک فوج کے کردار کو ملک کے دفاع، استحکام اور امن کے لیے غیر معمولی اور قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ریاست نے بیرونی خطرات کے مقابلے میں اپنے عزم اور صلاحیت کا واضح اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی نے نہ صرف ریاستی اداروں کی مضبوطی اور کنٹرول کو ظاہر کیا بلکہ قومی سلامتی کے اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی مزید مستحکم کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کا نام مذہبی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ تھا، جس کا مقصد قوم میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا تھا انہوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے قومی دفاعی صلاحیت کا مظہر قرار دیا جبکہ معرکہ حق میں کامیابی پر پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا اور پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور انہی کی بدولت ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کے لیے ہر طبقہ اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے، پوری قوم معرکہ حق کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور پاک فوج نے جس جرات اور قربانی کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے ہر سطح پر پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی برقرار رکھی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]