26

قائداعظم یونیورسٹی کے شعبۂ سوشیالوجی میں معرکۂ حق کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد۔

قائداعظم یونیورسٹی کے شعبۂ سوشیالوجی میں معرکۂ حق کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد۔

معرکہ حق میں صرف ہماری افواج نے حصہ نہیں لیا بلکہ میڈیا، معیشت، ڈپلومیسی اور عوام نے مل کر یہ جنگ لڑی اور فتح حاصل کی۔ڈاکٹر سید کلیم امام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے شعبۂ سوشیالوجی میں “میدانِ جنگ سے امن کی میز تک” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں کشیدگی کو روکنے میں پاکستان کا کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس سلسلے میں سابق وفاقی سیکرٹری و انسپیکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں صرف ہماری افواج نے حصہ نہیں لیا بلکہ میڈیا، معیشت، ڈپلومیسی اور عوام نے مل کر یہ جنگ لڑی اور فتح حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا دفاع، قومی یکجہتی کے بغیر عمدہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے علاقائی و عالمی سطح پر پاکستانی دفاعی و تذویراتی شناخت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں فتح نے ہی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم علاقائی طاقت کے طور پر پہچان دلوائی ہے اور پاکستان نے عمدہ کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر سوشیالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر سعدیہ سعید نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں بطورِ قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے مسائل امن کی میز پر حل کیے جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں امن کا حصہ بننا چاہیے۔ سیمینار میں اساتذۂ کرام، سکالرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں