سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈویژنل جیل وزیٹر طارق حمید ملک کوتعریفی خط جاری کردیا۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بھی خراج تحسین۔ محکمہ داخلہ حکومتِ پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کی جیلوں میں بطور نان آفیشل وزیٹر نمایاں اور مثالی خدمات انجام دینے پر ڈویژنل جیل وزیٹر طارق حمید ملک کو باقاعدہ تعریفی خط جاری کر دیا ہے، جس میں ان کی فلاحی، سماجی اور انسانی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ تعریفی خط ایڈیشنل سیکرٹری (جیل خانہ جات) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رومان بورانہ کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ طارق حمید ملک نے بطور نان آفیشل وزیٹر سرگودھا ڈویژن کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیئے نہایت قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی مسلسل نگرانی، باقاعدہ دورے اور قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات کو نہایت مثبت اور مؤثر انداز میں سراہا گیا ہے۔تعریفی خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ انھوں نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر، ڈسٹرکٹ جیل شاہپور، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، ہائی سکیورٹی جیل میانوالی اور سنٹرل جیل میانوالی میں قیدیوں کی اصلاح، بحالی اور بہتری کے لیئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات میں انسانی ہمدردی، خلوصِ نیت اور بے لوث فلاحی جذبہ نمایاں رہا، جسے محکمہ داخلہ نے قابلِ تقلید قرار دیا ہے۔محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ طارق حمید ملک آئندہ بھی اسی جوش، جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعریفی خط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد معاشرے میں امید، بہتری اور اصلاح کا روشن استعارہ ہوتے ہیں، اور ان کی حوصلہ افزائی دوسروں کے لیئے بھی ایک مثبت مثال قائم کرتی ہے۔اس موقع پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکشن آفیسر حافظ قمر عباس نے طارق حمید ملک کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے ہاتھوں سے تیار کردہ خصوصی تحائف بھی پیش کیئے۔طارق حمید ملک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے انھیں انسانیت کی خدمت کا موقع عطا فرمایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے لیئے باعثِ فخر سمجھتے ہیں اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملنے والے اعتماد، حوصلہ افزائی اور عزت افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مشن کو مزید وسعت دینے کی کوشش کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]