23

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق تحصیل نورپورتھل کے لیے ملک محمد مزمل قدیر کو

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق تحصیل نورپورتھل کے لیے ملک محمد مزمل قدیر کو سیکرٹری انفارمیشن نامزد کر دیا گیا ہے۔ ان کی نامزدگی پر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ملک محمد مزمل قدیر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور انسانی حقوق کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صلاحیتیں اور مثبت سوچ کمیٹی کے مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔
شہریوں اور معززین علاقہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک محمد مزمل قدیر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں