78

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)خالد قادری پر حملہ شہر کے امن پر وار ہے چیئرمین ال پاکستان راجپوت

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)خالد قادری پر حملہ شہر کے امن پر وار ہے چیئرمین ال پاکستان راجپوت فاؤنڈیشن عمران خانزادہ راجپوت خالد قادری پر حملہ، عمران خانزادہ راجپوت کی وفد کے ہمراہ عیادت، اور سخت مذمت ال پاکستان راجپوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران خانزادہ راجپوت نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان سنی تحریک کے نائب صدر اور معروف سماجی شخصیت خالد قادری کی عیادت کی، جو چند روز قبل نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔وفد میں سیٹھ رمضان، طاہر خانزادہ راجپوت، غفار خانزادہ، رانا حمید اور فرقان خانزادہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ انہوں نے خالد قادری کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین عمران خانزادہ راجپوت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خالد قادری پر حملہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ عوام میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سماجی و مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانا ایک خطرناک رجحان ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ آخر میں وفد نے خالد قادری کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں