17

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، سکرنڈ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، سکرنڈ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی گٹکا ماوا کی کھیپ پکڑ لی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران سکرنڈ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او سکرنڈ کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر تھانہ سکرنڈ کی پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک کرولا کار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔پولیس نے “Zara” گٹکا مین پڑی کی بھری ہوئی 10 بوریاں برآمد کیں۔موقع سے دو اہم اسمگلر جاوید رند اور شمس الدین رند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کرولا کار اور منشیات کی پوری کھیپ اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سکرنڈ میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 154/2026 درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سندھ گٹکا اینڈ مین پڑی ایکٹ (SGMA) کی دفعات 4/8 کے تحت درج کیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔
ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا منشیات ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہے۔ شہید بینظیر آباد پولیس ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کسی بھی بااثر منشیات فروش یا اسمگلر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں