16

مولانا ادریس کی خدمات قوم کے لئے ایک قیمتی سرمایہ تھیں۔ڈاکٹر عظمت اللہ خان

مولانا ادریس کی خدمات قوم کے لئے ایک قیمتی سرمایہ تھیں۔ڈاکٹر عظمت اللہ خان

مولانا ادریس کی المناک شہادت ایک عظیم قومی، دینی اور سماجی نقصان ہے۔محمد وقاص خان

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب شہید کی شہادت کے دوسرے روز ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہید حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نے مرحوم کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی خدمات قوم کے لیے ایک قیمتی سرمایہ تھیں اور ان کی المناک شہادت ایک عظیم قومی، دینی اور سماجی نقصان ہے۔دعا اجتماع کے موقع پر چارسدہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تاکہ شرکاء کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد وقاص خان نے خود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں