16

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہارون آباد میں ایک

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین ہارون آباد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران پاک فوج نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قومی حوصلے، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر ناکام بنائے گی ملک کی سلامتی کے لیے سیکیورٹی اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں اور ایسی تقریبات قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بناتی ہیں اس دوران آپریشن “بنیان مرصوص” کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی، پروگرام کے شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں