نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) انجمن تاجران کچہری روڈ کا اجلاس راجہ میمن کے آفس میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں کچہری روڈ کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبران عرفان آرائیں اور اشفاق میمن نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفان آرائیں اور اشفاق میمن کا کہنا تھا کہ کچہری روڈ کے الیکشن کو ذاتی عناد کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں بلکہ معزز ممبران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے الیکشن کروائے گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یونین کے قیام کے وقت سے 6 نکاتی ایجنڈا تھا اور اس ہی ایجنڈا کے تحت الیکشن ہوگا کچہری روڈ یونین گول والے کمپلیکس سے لیکر علی فوٹو اسٹیٹ تک کے دوکانداروں پر مشتمل ہے جو کہ 92 ممبران پر قائم ہے طبیہ شاپنگ سینٹر کے کچھ دوکاندار دوکانیں چھوڑ گئے جس کی بنا پر ووٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش ہے کہ کچہری روڈ یونین میں دیگر مارکیٹوں اور پلازوں کو شامل کرکے ووٹ بینک بڑھا لیں گے تو ایسا ممکن ہی نہیں ہے لاگ بک اور ووٹر لسٹوں میں ہر چیز موجود ہے کسی کو بھی چور دروازے سے آنے نہیں دیں گے بلکہ ووٹ کی طاقت سے جو بھی جیت کر آئے گا الیکشن کمیشن اسے ویلکم کرے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ممبران کو اعتماد میں لئے بغیر کیسے اجلاس بلا کر دو بندوں کو الیکشن کمیشن شامل کیا جاسکتا ہے جو کہ مکمل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ ان دو بندوں میں سے ایک معزز ممبر سابق باڈی کا حصہ تھا تو وہ کیسے الیکشن کمیشن کا حصہ بن سکتا ہے بطور الیکشن کمیشن ممبران کے ہمارا فرض ہے کہ ہم غیر جانبدار ہو کر الیکشن عمل کو مکمل کریں مگر سابق صدر مسلسل اس عمل میں روکاوٹ ڈال کر الیکشن کمیشن کو متنازع اور معزز ممبران کا استحصال کررہے ہیں نومبر میں عہدیداروں کی مدت ختم ہونے کے باوجود مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اپنے آپ کو کچہری روڈ یونین کا صدر کہلاوانا غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل کے ساتھ ان کی ذاتی انا کی تسکین ہے ۔
کچہری روڈ یونین کے الیکشن کمیشن ممبران کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار آرائیں نے خود بار بار باضابط اقرار کیا ہے کہ مجھ پر شدید دباؤ ہے اور میں بہت پریشان ہوں مجھے راتوں کو نیند بھی نہیں آرہی ہے الیکشن کے بعد میں بتاؤں گا کہ مجھ پر کن لوگوں کا دباؤ تھا اس موقع پر کچہری روڈ یونین کے بڑی تعداد میں ممبران بھی موجود تھے
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک صدر
ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر قانون