میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی چھ روز قبل کالونی چوک کے قریب بس اسٹینڈ پر پراسرار حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے والی زخمی خاتون کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے خاتون کے لواحقین کو تلاش کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک نامعلوم رکشہ سوار زخمی خاتون کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال انتظامیہ نے اس کی دیکھ بھال جاری رکھی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی بن خالد، ڈی ایس پی راؤ طارق پرویز، ایس ایچ او صدر زعیم برلاس اور سی او میونسپل کمیٹی مہر محمد اویس نے مشترکہ طور پر خاتون کی شناخت اور لواحقین کی تلاش کے لیے اقدامات کیے۔ مسلسل کوششوں کے بعد خاتون کے اہل خانہ تک رسائی حاصل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کی شناخت فضیلت بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ اس کی شادی تقریباً دس سال قبل اللہ بخش ولد محمد بخش قوم چوغطہ، سکنہ احمد رضا کالونی سے ہوئی تھی۔ شوہر کے بیان کے مطابق چار سال قبل فضیلت بی بی گھر سے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ چلی گئی تھی، جس پر تھانہ سٹی میں درخواست بھی دی گئی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جن افراد کے ساتھ خاتون گئی تھی، انہی میں سے کسی نے اسے میلسی میں زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔ تاہم خاتون کے شوہر نے انتظامیہ سے رابطہ کر کے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر کسی قسم کی غفلت یا جرم سامنے آیا تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک صدر
ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر قانون