15

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی۔شہریوں کا کہنا ہے

میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی )مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ گزارا کرنا بھی ایک چیلنج بن گیا ہے۔شہریوں محمد اقبال راٹھور، محمد سلیم، مجاہد نواز، خرم نواز، عبدالمنان سمیت دیگر افراد نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کے بعد ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، مگر سب سے زیادہ بوجھ عام آدمی پر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء اور خاص طور پر ادویات کی قیمتوں میں بے جا اضافے نے عوام کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ “گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے، جبکہ بیماری کی صورت میں علاج کروانا عام آدمی کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے،” شہریوں نے شکوہ کیا۔شہریوں نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام آدمی کو حقیقی ریلیف دینے کے بجائے ماڈل بازاروں اور نمائشی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، جن کا براہِ راست فائدہ عام شہری کو نہیں پہنچ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اصل ضرورت سستی اشیائے خورونوش، مناسب نرخوں پر ادویات اور بنیادی سہولیات ہیں، نہ کہ ایسے منصوبے جو محض دکھاوے تک محدود ہوں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے اور زندگی کا پہیہ معمول پر آ سکے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
PML(N)
PML-N Punjab

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں