14

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی )شہر کی ٹوٹ پھوٹ، گندگی اور سیوریج مسائل پر بڑھتی بے چینی کے

میلسی (بیو رو چیف ؤ ہا ڑ ی )شہر کی ٹوٹ پھوٹ، گندگی اور سیوریج مسائل پر بڑھتی بے چینی کے درمیان سابق امیدوار جنرل کونسلر راؤ محمد ندیم کا سخت اور چونکا دینے والا سوشل میڈیاپر بیان سامنے آ گیا، جس میں انہوں نے براہِ راست انتظامی افسران کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ “میلسی شہر میں کوئی ایک ایسی سڑک یا گلی دکھا دی جائے جس پر فخر کیا جا سکے، حقیقت یہ ہے کہ پورا شہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جگہ جگہ گڑھے ہیں اور سیوریج کا پانی عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے۔”انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ تمام صورتحال انتظامی نااہلی اور عدم توجہی کا نتیجہ ہے، جہاں متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔راؤ محمد ندیم نے مزید کہا کہ شہر کے حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ کئی علاقوں میں گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر مدینہ ٹاؤن سرکلر روڈ اور محلہ فریدی، ڈیرہ راؤ فاروق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مگر اس کے باوجود اصلاحی اقدامات نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامی افسران فوری طور پر شہر کے انفراسٹرکچر اور صفائی کے مسائل پر توجہ دیں، ورنہ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ صورتحال ایک بڑے شہری بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں