17

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت اجلاس

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت اجلاس مون سون کی ممکنہ بارشوں سے قبل سیم نالوں، برساتی نالوں اور ڈرینج سسٹم کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے افسران کو ہدایات جاری
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت آئندہ مون سون کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیم نالوں، ڈسپوزل چینلز کی ڈی سلٹنگ اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حل لئے ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مون سون سے قبل ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام سیم نالوں، برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کی صفائی (ڈی سلٹنگ) کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں میں جمع مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور اس عمل کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کریں اور نکاسی آب کے تمام نظام کو فعال رکھیں۔ ایل بی او ڈی اور متعلقہ انجینئرنگ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے ڈسپوزل سسٹمز کو مکمل طور پر فعال بنائیں۔اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو حکام کو ہدایت دی کہ مون سون کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنز اور پمپنگ اسٹیشنز کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ نکاسی آب کا نظام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی ممکنہ بارش یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے بتایا کہ مون سون بارشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کانٹجنسی پلان ترتیب دیا جارہا ہے جس کے تحت تمام مشینری کو فعال کیا جائے گا اور عملے کی شفٹ وائیز ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں گی اجلاس میں تمام میونسپل و ٹاون کمیٹیوں کے افسران نے بھی بارشوں سے قبل جاری تیاریوں کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ایکسین حیسکو عزیز بھٹو، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، انجنئیر یاسین بھنگوار، ایکسین پبلک ہیلتھ مظفر حسین زرداری، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد صابر اوٹھو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں