October 28, 2026

حصہ دوئم/پولیس مقابلہ تھانہ مومن آباد گزشتہ شب تھانہ مومن آباد پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔

20240924_054201

حصہ دوئم/پولیس مقابلہ تھانہ مومن آباد

گزشتہ شب تھانہ مومن آباد پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔

ملزمان بنام حسن روحان ولد عبدالجبار اور کابل شاہ عرف پپو ولد محمود شاہ کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں میں گرفتار کیاگیا تھا۔

ملزم قابل شاہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بہادر آباد کے علاقے میں راحیل نامی بلڈر سے اسلحہ کے زور پر 05 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کرنے کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن بھی شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی ڈکیتی اور اسلحہ سمیت ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

1. مقدمہ الزام نمبر 153/2022 بجرم دفعہ 285/286 ت پ تھانہ مومن آباد۔

2. مقدمہ الزام نمبر 336/2023 بجرم دفعہ 380/457/34 ت پ تھانہ مومن آباد۔

3. مقدمہ الزام نمبر 522/2023 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ مومن آباد۔

4. مقدمہ الزام نمبر 194/2024 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ مومن آباد۔

5. مقدمہ الزام نمبر 56/2023 بجرم دفعہ 397/34 اسلحہ ایکٹ تھانہ بہادر آباد۔

6. مقدمہ الزام نمبر 61/2023 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ بہادر آباد۔

*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ*