خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کے اعزاز میں وادی سون سبھرال کےنمبردار ملک اشرف نسال اورملک شعیب نسال کی رہائشگاہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع خوشاب کی معروف سماجی شخصیت ملک امیر مختار سنگھا اعوان سمیت دیگر متعدد معززین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران حافظ محمدشعیب کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان کوروایتی پگڑی پہنائی گئی، جو علاقائی روایات کے مطابق عزت و احترام کی علامت ہے۔
اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ملک منصور عثمان اعوان کو علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ان کی ذمہ داری ہے، وہ علاقے میں تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وادی سون کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]