خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں الیکٹرک گرین بسسز کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع خوشاب میں الیکٹرک بسوں کے اجراء کے لیے اقدامات ،بسسز روٹس ،بسسز سٹاپ بسسزچارجنگ پوائنٹس اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا ،سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر ایم سی جوہرآباد اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ملک محمد طاہر نے بتایا کہ پہلےمرحلے میں 10 الیکٹرک بسیں خوشاب شہر میں دوروٹس پر چلائی جائیں گی بس سروس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ تمام مسافروں کو فری سفری سہولیات میسر آ گئیں تاکہ شہریوں کو مفت،آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جوہرآباد جنرل بس اسٹینڈ الیکٹرک چارجنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جہاں سے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ جہاں 4 ہزار کے وی کا جدید بجلی سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں الیکٹرک بس سروس کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔ آر ٹی سیکرٹری نے دوران بریفنگ بتایاکہ 60 مقامات پر گرین بسسز سٹاپ بنائے جارہے ہیں جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ یہ منصوبہ خوشاب کے عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے گرین الیکٹرک بسسزکے مین سٹاپ اور بسسز کی چارجنگ کے لیے لگائے جانے والے ٹرانسفارمر پوائنٹ کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ای سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،آر ٹی اے سیکرٹری ملک طاہر،ایم سی کے افسران موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]