عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی سامارو: منشیات کے خلاف ایس ایچ او عطا محمد لغاری کی دبنگ کارروائی
سامارو اور اس کے گردونواح میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی، جہاں ایس ایچ او سامارو عطا محمد لغاری نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ایس ایچ او عطا محمد لغاری نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص خود کو بااثر یا طاقتور سمجھ کر منشیات کا کاروبار جاری رکھنے کی غلطی نہ کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سامارو کو منشیات سے پاک بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب، مقامی عوام نے ایس ایچ او کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اسی طرح مؤثر اقدامات جاری رہے تو جلد ہی سامارو سے منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
رپورٹ: نیشنل پریس کلب سامارو
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]