سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں ڈویژنل سطح پر اسٹیمپ اینڈ کوائن ڈیزائن مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ باوقار تقریب تخلیقی اظہار اور بین الاقوامی دوستی کے فروغ کا حسین امتزاج ثابت ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے پاک-چین دوستی کو فنکارانہ مہارت کے ذریعے مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز، یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر طاہر ممتاز نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر ناہید ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ سرگودھا ضیاء الاحسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ میانوالی سید تحسین رضا بھی موجود تھے۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک-چین دوستی کو خطے کے لیے استحکام اور ترقی کی علامت قرار دیا اور طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل میں قومی و بین الاقوامی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ مقابلہ جات نہ صرف طلبہ کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ پاک-چین تعلقات کی پائیداری اور مضبوطی کا عملی مظہر بھی ثابت ہوءی۔
*حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کا خطبہ مسجد اموی دمشق*
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
امریکا ایران جنگ بندی ہوچکی، اب ضروری ہےکہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وزیراعظم
پاکستان اور ترکیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترک صدر
ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر قانون